سعودی عرب کی تمام ائیرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت
سعودی عرب نے تمام ائیرلائنز کو سعودی عرب کے لئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے ۔ تمام ایئرپورٹس غیر ملکی ایئرلائنز کے لئے کھول دیے گئے۔
سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایئرلائنزکوسعودی عرب کے لئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔
سعودی عرب کےتمام ایئرپورٹس غیرملکی ایئرلائنز کےلئےکھول دیے۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نےٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔
گاکا کے مطابق یہ سہولت31 مارچ 2021 تک برقرار رہے گی۔سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آسکتے ہیں۔تمام ایئر لائنزکل صبح 6 بجے سے آمد و رفت کے سلسلے آغاز کرسکتی ہیں۔جن ممالک میں کورونا کیسزکی تعداد زیادہ ہیں ان ممالک پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سعودی عرب میں کورونا کو روکنے کےلئے کمیٹی تمام تر اقدامات کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.