Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی کریم خلیلی سے ملاقات، افغان امن عمل پربات چیت

وزیراعظم عمران خان سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما کریم...
شائع 12 جنوری 2021 09:28pm

وزیراعظم عمران خان سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما کریم خلیلی نے ملاقات کی۔پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما کریم خلیلی نے ملاقات کی۔ جس میں پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ مسلسل تصادم سے افغان عوام بری طرح متاثر ہوئے۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلے کے پرامن حل کےلئے تمام فریق ملکر کام کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تجارت، معیشت اور عوامی رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانا چاہتےہیں۔پرامن اور مستحکم افغانستان تجارت اور علاقائی رابطوں کی نئی راہیں کھولے گا۔

وزیراعظم نے مسئلے کے مستحکم حل کےلئےبین الافغان مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر زور دیا۔

pm imran khan

pak afghan relations

Karim Khalili

Afghan peace