Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، مارکیٹ میں...
شائع 12 جنوری 2021 07:41pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، مارکیٹ میں سارا دن مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی، جس کے باعث شیئرز کی خریداری دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس ہزار کی سطح عبور کرگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس تین سو سولہ پوائنٹس اضافے سے پینتالیس ہزار نو سو بائیس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج بیاسی کروڑ تینتالیس لاکھ شہیئرز کے سودے کئے گئے، مجموعی طور پر تین سو پچاسی کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جس میں دو سو بیالیس کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو چھبیس کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ سترہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

PSX

Stock Exchange

stock market