Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین بھی سڑکوں پر آگئے

وفاقی ملازمین سمیت پاکستان بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے مطالبات...
شائع 12 جنوری 2021 11:40pm

وفاقی ملازمین سمیت پاکستان بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ہے ۔ ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔

اظہار یکجہتی کے لیے ڈیپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ملازمین نے ڈی چوک پر احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں اگرحکومت نے ہمارے مطالبات پورے نا کیے تو مارچ میں دھرنا دیں گے۔

ملازمین سے اظہار یکجہتی کے ڈیپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے احتجاج میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ملازمین کی آواز سینیٹ میں اٹھاوں گا۔

احتجاجی مظاہرے میں سرکاری ملازمین کی قیادت نے وفاقی ملازمین کی جانب سے مارچ تک روزانہ کی بنیاد پر علامتی احتجاج کا بھی اعلان کیا۔

Saleem mandviwala

protest

Deputy Chairman

govt employe

D Chowk