Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا...
شائع 12 جنوری 2021 07:33pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مقصد پاکستان میں امن ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی ، محمد کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے ویژن کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی خطے میں امن واستحکام کے امور پربات چیت کی گئی ۔ جبکہ حالیہ افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پرکہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، مستحکم ترقی کرتا افغانستان پاکستان اورافغانستان کے اپنے بہترین مفاد میں ہے ۔

محمد کریم خلیلی جو کہ سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل بھی ہیں، نے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی، اور پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے ویژن کو سراہا ۔

pak afghan relations

COAS

Qamar Javed Bajwa

Karim Khalili

Afghan peace