Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاکی اولمپئن اصلاح الدین گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا

کراچی میں ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت...
شائع 12 جنوری 2021 06:36pm

کراچی میں ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اصلاح الدین کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا، تین مسلح ڈاکو اچانک گاڑی میں بیٹھ گئے اور ایک گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا۔

ملزمان ہاکی اولمپئن سے گاڑی، 15 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے گئے اور ہائی وے پر جاکر اُنہیں چھوڑ دیا۔ اصلاح الدین نے گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔

karachi

kidnapped