Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی چڑیا گھر کے گوریلاؤں میں کورونا وائرس کی تصدیق

امریکی ریاست سين ڈياگو چڑيا گھر کے 8 گوريلاؤں میں کورونا وائرس ...
شائع 12 جنوری 2021 03:22pm

امریکی ریاست سين ڈياگو چڑيا گھر کے 8 گوريلاؤں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سين ڈياگو کے چڑیا گھر میں کئی بندر کھانسنے لگے ہیں، جبکہ دیگر کئی علامتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ يہ وائرس انہيں چڑيا گھرنگراں ٹيم کے ايک رکن سے منتقل ہوا ہے، جس کا کورونا ٹيسٹ پازيٹو آيا تھا تاہم علامتيں ظاہر نہیں ہوئیں تھیں۔

چڑیا گھر کی انتظاميہ نے تصديق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوريلوں کے نمونوں ميں کوویڈ-19 کی موجودگی ثابت ہوئی ہے جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ يہ ديگر جانوروں ميں بھی منتقل نہ ہوگيا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گوریلا کی نسل ختم ہوسکتی ہے۔

COVID 19

California