Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ قتل کے ایک اور مقدمے میں بری

کراچی :لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف قتل کے ایک...
شائع 12 جنوری 2021 03:09pm

کراچی :لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف قتل کے ایک اورمقدمےکا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت نے عدم شواہد کی بناء پرعزیر بلوچ کوبری کردیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں شہری کے اغواء برائے قتل کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عزیربلوچ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے عزیر بلوچ کیخلاف قتل کے ایک اورمقدمہ کا فیصلہ سنادیا ، عدالت نےعزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عزیر بلوچ 4مقدمات میں بری ہوچکے ہیں ۔

وکیل عزیر بلوچ کا مؤقف تھا کہ قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، کیس میں عزیر بلوچ سمیت 7ملزمان کو نامزد کیا گیا، کس نے قتل کیا استغاثہ اس حوالے سے خاموش ہے، نامعلوم شہری کی لاش پولیس کو ملی مقتول کوئی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔

' پولیس نے سیاسی بنیاد پرمیرے مؤکل کونامزد کیا، پولیس اہلکار کے بیان پرمیرے مؤکل کو نامزد کیا گیا جو موقع کا گواہ نہیں ہے، گواہ پولیس اہلکار نے تفتیشی افسر کو بیان دیا لیکن عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا'۔ اشتغاثہ کا مؤقف تھا کہ شہری نوشاد کو چاکیوارہ کے علاقے سے اغواء کیا، مقتول کو ایک کمرے میں رکھا جہاں عزیر بلوچ ودیگرملزمان موجود تھے، عزیر بلوچ نے حکم دیا کہ اسے قتل کردو۔

karachi

local court