Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی ویکسین کا پاکستان میں ٹرائل حتمی مرحلے میں ہے،فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2021 11:46am

اسلام آباد:وزیراعظم معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کا پاکستان میں ٹرائل حتمی مرحلے میں ہے،مناسب نتائج کےبعد خریداری کا آرڈر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت ویکسین خریدنے کو تیار ہے،150ملین ڈالر مختص کر رکھے ہیں،کینیڈامیں قائم چینی کمپنی کینسیوبائیوکی ویکسین کا پاکستان میں ٹرائل حتمی مراحل میں ہے،مناسب نتائج سامنےآنےکےبعدحکومت خریداری کاآرڈردےگی ،ضرورت پڑنےپرخریداری کیلئے رقم بڑھائی جاسکتی ہے،سینوفارم ویکسین رواں ماہ کے آخریااگلےماہ میں ملک میں دستیاب ہوگی۔

فیصل سلطان نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت ملنےوالی ویکسین بھی رواں ماہ یا پھر اگلےماہ کے شروع تک مل جائےگی۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نجی سکیٹرپرانحصارنہیں کررہی،حکومت نے نجی سیکٹرکونہ تو خریداری کیلئے کہاہےاورنہ ہی انہیں ویکسین کی خریداری سے روکا ہے۔

قیمت سے متعلق سوال پر فیصل جاویدکاکہناتھاکہ ویکسین کی قیمت افشانہیں کی جاسکتی کیونکہ چین پاکستان کو بہت کم قیمت پر ویکسین فراہم کررہا ہے۔

china

pm imran khan

اسلام آباد

corona vaccine

Dr. Faisal Sultan

Health Minister