Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ کے سربراہ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وضاحت

نئی پرائیویسی پالیسی پر شدید تنقید کے بعد واتس ایپ کے سربراہ ول...
شائع 12 جنوری 2021 09:01am
سائنس

نئی پرائیویسی پالیسی پر شدید تنقید کے بعد واتس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے وضاحت پیش کردی ہے۔

ول کیتھ کارٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے، نہ ہی ان کا ڈیٹا کسی کو فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث واٹس ایپ اور فیس بک نجی پیغامات یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے، جبکہ وہ ٹیکنالوجی کی فراہمی اور عالمی سطح پر اس کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

ول کیتھ کا مزید کہنا تھا کہ کہ انہوں نے اپنی پالیسی کو شفافیت کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس میں پیپ ٹو بزنس آپشنل فیچرز کی بہتر وضاحت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس پالیسی کا اکتوبر میں تحریر کردیا تھا۔ جس میں واٹس ایپ میں موجود کامرس کو بھی شامل کیا تھا۔

واٹس ایپ کے سربراہ نے ٹویٹر پیغام میں تحریر کیا کہ ہر ایک کو شاید علم نہیں کہ متعدد ممالک میں کاروباری اداروں کے واٹس ایپ پیغامات کتنے عام ہیں، درحقیقت روزانہ سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کسی ایک بزنس اکاؤنٹ سے میسج کرتے ہیں اور متعدد ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے صارفین کو آٹھ فروری تک نئی اپ ڈیٹس بھیجنا شروع کی ہیں، جو آٹھ فروری تک اس قبول نہیں کرے گا اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔

فیس بک

WhatsApp

Privacy Policy

Mark Zuckerberg