Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم...
شائع 11 جنوری 2021 11:10pm

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے یہ خبر مداحوں سے شیئر کی کہ وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ "ہم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خوشی کی خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ آج سہ پہر ہم بیٹی کے والدین بنے ہیں"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں"۔

ویرات نے یہ بھی لکھا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے"۔

جیسے ہی ویرات نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تو نہ صرف اُن کے مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی اُنہیں ڈھیروں ڈھیر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی۔

virat kohli

Bollywood actress

Anushka Sharma