Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میشا شفیع ہراسگی کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

معروف گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا، عدالت ...
شائع 11 جنوری 2021 09:49pm

معروف گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا، عدالت نے میشا کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیس کا فیصلہ نہیں کررہے، بلکہ صرف قانونی نکات کی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میشا شفیع اپیل کی سماعت کی، میشا شفیع کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہراسگی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کرسکتے ہیں جبکہ ہراسگی قانون کے تحت کسی کیخلاف شکایت کیلئے شکایت کنندہ کا اس کا ملازم ہونا ضروری نہیں۔

علی ظفر کے وکیل بولے وفاقی محتسب اور لاہور ہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست خارج کرچکی، عدالت کیس کے میرٹس کو نہ دیکھے، جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

sc

harassment case