Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'نئے پاکستان میں عوام کا خون سستا ہوگیا ہے'

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں ہم کٹھ پتلی حکومت کو...
شائع 11 جنوری 2021 09:19pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں ہم کٹھ پتلی حکومت کو بھگاکر جمہوریت بحال کریں گے۔تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں۔ہم کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔پاکستان کی معیشت آج افغانستان سےبھی پیچھے ہے۔

بٹ خیلہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےجلسےسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ کے عوام نےآج پورےملک کواپنافیصلہ سنادیاہے۔ملاکنڈ کا مطالبہ گوسلیکٹڈ گوہے۔ملاکنڈکےعوام7سال سےپی ٹی آئی حکومت کوبھگت رہےہیں۔پی ٹی آئی حکومت نےکوئی ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا۔پیپلزپارٹی نےجووعدہ کیا وہ پورا کیا۔شہید ذوالفقاربھٹو نےایف سی آر کاخاتمہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم کٹھ پتلی حکومت کوبھگاکرجمہوریت بحال کرینگے۔ہم کسی کٹھ پتلی کےسامنےسرنہیں جھکائیں گے۔ تبدیلی والےسارےمنافق اوردھوکےبازہیں۔عمران خان دہشتگردوں کانام لینےسےڈرتےہیں۔عمران خان نے ہمیشہ بزدلی دکھائی ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہانئےپاکستان میں عوام کاخون سستا ہوگیا ہے۔گیس،بجلی،آٹاچینی ہرچیزمہنگی ہوگئی ہے۔ہمیں اپنی عوام کوانصاف دلانا ہوگا۔پورےملک میں بلیک آؤٹ ہوااورحکمرانوں کےپاس جواب نہیں۔بلیک آؤٹ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہاحکمرانوں نے90دن میں کرپشن کےخاتمےکاوعدہ کیاتھا۔ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ بھی پورانہیں ہوا۔پاکستان کی معیشت آج افغانستان سے بھی پیچھےہے۔

bilawal bhuto

PDM JALSA

PPP Chairman

Malakand