Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وینا ملک کا سابق شوہر کیخلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ

لاہور: اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف سیشن عدالت...
شائع 11 جنوری 2021 09:08pm

لاہور: اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف سیشن عدالت میں 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

سیشن عدالت لاہور میں زاہدہ ملک المعروف اداکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق شوہر اسد خٹک سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز پر ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے۔

مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے۔ بچوں کو عدالت نے ماں کے حوالے کیا، سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے، سابق شوہر بلیک میل کرنے کیلئے الزامات عائد کررہا ہے، عدالت اسد خٹک کو 100 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔

Sessions Court