Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا میں کورونا کے مزید 6 لاکھ کیسز رپورٹ

دنیا بھرمیں کورونا کے مزید چھ لاکھ کیس رپورٹ ہوگئے۔ امریکا میں...
شائع 11 جنوری 2021 06:50pm

دنیا بھرمیں کورونا کے مزید چھ لاکھ کیس رپورٹ ہوگئے۔

امریکا میں مزید پونے تین لاکھ جبکہ برطانیہ میں مزید پچپن ہزار کیسز سامنےآگئے۔ برطانیہ میں بگڑتی صورتحال پر کرفیوکے ساتھ پابندیاں مزید سخت کرنےکاامکان ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا کے وارتھم نہ سکے کیسزنوکروڑ چھ لاکھ جبکہ ہلاکتیں انیس لاکھ تینتالیس ہزارسے تجاوزکرگئیں ۔

امریکامیں مزید ڈھائی ہزاراموات اور دو لاکھ انہتر ہزار کیس رپورٹ ہوگئے۔ گزشتہ ماہ ستتر ہزارجبکہ رواں ماہ کے دوران اب تک ستائیس ہزارافراد ہلاک ہوئے ۔ طبی ماہرین نے متنبہ کیا کہ جنوری تباہ کن مہینہ ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں بھی صورتحال سنگین ہے۔وائرس مزید پانچ سو تہترجانیں نگل گیا۔ مزید پچپن ہزار کیسز سامنےآگئے۔ بگڑتی صورتحال پرکرفیوکے ساتھ پابندیاں مزید سخت کرنے کاامکان ہے۔حکام نےفیس ماسک لازمی اور ہفتے میں ایک بار گھر سے نکلنے کی تجویزبھی دے ڈالی۔

ادھر برازیل میں مزید انتیس ہزار اوراٹلی میں اٹھارہ ہزار افراد ائرس سے متاثر ہوگئے۔

coronavirus cases

coronavirus pandemic

coronavirus sops

coronavirus update

coronavirus death

coronavirus uk