Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'نیا نظام دیگر مالیاتی نظام کیلئے مفید'

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ راست سے دیگر مالیاتی...
شائع 11 جنوری 2021 06:48pm
کاروبار

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ راست سے دیگر مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل نظام راست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سمندر پار پاکستانی اب تک ستر ہزار اکاؤنٹس کھول چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راست سے مالیاتی نظام محفوظ بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ راست سے دیگر مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ راست نظام پراسٹیٹ بینک کومبارکباددیتے ہیں ۔ تاہم پاکستان دنیامیں سب سےکم ٹیکس اکٹھاکرتاہے اور یہاں پر 22کروڑعوام میں سےصرف20لاکھ ٹیکس دیتےہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیامیں سب سےکم ٹیکس اکٹھاکرتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ 22کروڑعوام میں سےصرف20لاکھ ٹیکس دیتےہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹیکس کلیکشن ایک بڑامسئلہ ہے، کم ٹیکس کےباعث ملکی کی تعمیروترقی پرزیادہ خرچ نہیں کرسکتے۔

Governor SBP

inauguration ceremony

Raza Baqir