کراچی: محمود آباد ، تجاوزات کیخلاف آپریشن
کراچی کے علاقے محمود آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری ہے۔ آپریشن میں گھر اور دکانوں کو مسمار کرنا شروع کردیا گیا۔
نالے کے اطراف سے بیس بیس فٹ جگہ خالی کروائی جائے گی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران محمود آباد سے سافٹ انکروچمنٹ ہٹانے کے بعد تجاوزت کے زمرے میں آنے والے گھر اور دکانوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور سو سے زائد گھر اور پچاس سے زائد دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔
نالے کے دونوں طرف بیس بیس فٹ کا حصہ واگزار کرنے کی حکمت عملی بنا رکھی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے ہمارے گھر اور پلاٹ لیز ہیں کئی سالوں سے رہتے ہیں۔
انتظامیہ کا جب دل کرتا ہے توڑ پھوڑ شروع کر دیتی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد شروع کیا گیا تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید پانچ روز تک جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.