Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیپرا کی بجلی کی قیمت 1 روپے 6 پیسے فی ‏یونٹ مہنگی ‏کرنےکی منظوری

اسلام آباد:عوام کیلئے بری خبرآگئی،نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 6...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 01:42pm

اسلام آباد:عوام کیلئے بری خبرآگئی،نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 6 پیسے فی ‏یونٹ مہنگی ‏کرنےکی منظوری دے دی،صارفین کوساڑھے 8ارب ‏روپے تک اضافی ادا کرنا ہوں گے،‏کراچی والوں پربجلی کی قیمت میں ‏اضافے کا بوجھ ٹل گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ ‏اضافے کی ‏منظوری ماہانہ فیول ‏ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں ‏اضافےکا اطلاق جنوری کے ‏بلوں‏‏‏پرہوگا ۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے 29 پیسے ‏اورنومبرکیلئے 76 پیسے فی ‏یونٹ اضافہ کیا گیا ،بجلی کے نرخوں ‏میں اضافےسےصارفین پر8 ‏ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑےگا ۔

کے الیکٹرک اورلائف ‏لائن صارفین کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم ‏کارکمپنیوں ‏کے صارفین پراطلاق ہوگا ۔

پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ، سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کرے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈاون کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے، بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے ذمہ داران کخلا ف کارروائی ہوتی تو آج بجلی مہنگی نہ ہوتی،وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتی ہے، حکومت نے عوام دشمن فیصلہ کر کے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، قیمتوں کا براہ راست اثر غریب طقبے پر پڑے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricy

price increase