Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 01:29pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کخلالف نا اہلی کی درخواست پر دلائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا، الیکشن کمیشن کا 5رکی بینچ 8فروری کو فیصلہ سنائے گا۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کخلاکف نااہلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کخلا ف درخواست سپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کی تھی، رکن اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق آئین میں قانون واضح کیا گیا ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے تمام قانونی نقاط کا جائزہ لیں گے۔

فریال تالپور نا اہلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 8 فروری کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد

election commion

PPP