Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک میں ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور کارمیں تصادم، 3افراد جاں بحق

اٹک کے علاقے حسن ابدال میں ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور کارمیں...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 12:03pm

اٹک کے علاقے حسن ابدال میں ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور کارمیں تصادم ہوا ہے، ٹریفک حادثے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب تیزرفتاری کے باعث ہائی ایس اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیےا میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شوکت، 18سالہ فراز اور اظہرشامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہائی ایس ہری پور سے راولپنڈی اور کار حسن ابدال سے ہری پور جا رہی تھی۔

van accident