Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اداروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائےگا'

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سےتعلق رکھنے والےافرادسے ...
شائع 11 جنوری 2021 12:14am

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سےتعلق رکھنے والےافرادسے گفتگو میں کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو کسی صورت این آراو نہیں دیں گے۔ان کو این آر او دے دیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ ماضی کی حکومت نے ملک میں چوری کی۔پیپلزپارٹی اورن لیگ ذاتی مفادات کےلئے اب اکٹھی ہوگئی ہیں۔سب بےشرم میرےخلاف متحد ہوچکے ہیں۔یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

انہوں نے واضح کردیاکہ اداروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔

انہوں نے اعلان بھی کیا ایک ایسامنصوبہ لا رہا ہوں جس سے کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا۔

PML N

pm imran khan

NRO

PPP