Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کےرہنما کریم خلیلی وفد کےہمراہ کل سےپاکستان کا دورہ کرینگے

افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی وفد کے ہمراہ کل سے...
شائع 10 جنوری 2021 07:14pm

افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی وفد کے ہمراہ کل سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران کریم خلیلی وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت دیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی کل تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حزب وحدت افغانستان کے سربراہ کریم خلیلی کل سے وفد کے ہمراہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے اوراپنے دورہ کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان،وزیرخارجہ شاہ محمود،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔کریم خلیلی کا دورہ، پاکستان کی افغان سیاسی قیادت سے رابطوں کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اس پالیسی کامقصد افغان امن عمل کےلئے مشترکہ سوچ سازی اورعوامی سطح کے رابطوں کو مظبوط بنانا ہے۔پاکستان کے افغانستان سے دیرینہ تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی تعلقات ہیں پاکستان افغان عوام کی خوشحالی امن اور استحکام کے لیے تمام کوشیشوں کی حمایت کرتا ہے۔

foreign office

Karim Khalili