Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی...
شائع 10 جنوری 2021 02:36pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دے دیا ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ‎اڑھائی سال سے نا اہل ٹولے کی وجہ سے ہر شعبہ کا بریک ڈاؤن جاری ہے،بریک ڈاؤن کا ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ پتہ چل گیا کہ نواز شریف اس کا ذمہ دار ہے؟ کوئی شرم، کوئی حیا؟ ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رات کو نواز شریف کی بنائی ہوئی بجلی کی ترسیل بند ہو گئی ؟بات کرتے وقت شرم آنی چاہیئے،‎اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفر کیسے ہوئی ؟”بندر کے ہاتھ استر ا“ والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے ،‎جب حکمران چوراور نالائق ہو تو اندھیرا قوم کا مقدر بن جاتا ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کا بیان آنےوالاہےکہ نوازشریف کے لگائےپاورپلانٹس بلیک میل کررہےہیں؟‎عمران صاحب جب سے آئے ہیں ہر چیز کا بریک ڈاؤن ہورہا ہے،‎ڈالر، معیشت ،روزگار، کاروبار، آٹے، چینی اور خوراک کا بریک ڈاؤون ہوچکا ہے،ریلوے،پی آئی اے ،ایف بی آر ،وزارتوں،اداروں اور خارجہ پالیسی کا بریک ڈاؤن ہوچکا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

federal ministers