Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے ، جس کےبعد ...
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2021 01:15am

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے ، جس کےبعد کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ سے آنے والی مین لائن بھی ٹرپ کرگئی ہے۔

بلوچستان کے 25 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

ملک میں پاور بریک ڈاون کی تصدیق ہوئی ہے اور کہا گیا ہے ہے کہ یہ فنی خرابی کی وجہ سے ہے۔ وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ فریکوئنسی پچاس سے زیرو پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

عمر ایوب کے مطابق تربیلا کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں، تربیلا کو چلانے کے بعد مرحلہ وار بجلی کا سسٹم بحال ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مکمل بریک ڈاون کیسکیڈنگ کی وجہ سے ہوا۔اور سسٹم کی بحالی میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے ایک پاور ہاوس کی بجلی چلائی جائیگی اور پھر مستحکم ہونیکی صورت میں سسٹم میں شامل کی جائیگی۔اور دیگر تمام پاور ہاوسز کی بجلی بھی یکے بعد دیگر اسی نظام کے تحت سسٹم میں داخل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس پورے نظام کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے.فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے.اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا: وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب

تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں.بطور وفاقی وزیر پاور میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں.عوام کو وقتا فوقتا بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا: عمر ایوب

برائے مہربانی صرف مصدقہ اور ترجمان پاور ہی کی خبروں کو چلائیں تاکہ کسی بھی قسم کی افواہ کو پنپنے کو موقع نہ ملے: وزارتِ توانائی کی اپیل

minister energy

Omar Ayub Khan

Guddu power plant