Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور بار: انتخابات، صدر کی نشست پر ملک سرور کامیاب

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر جیت کا تاج...
شائع 09 جنوری 2021 10:45pm

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر جیت کا تاج ملک سرور کے سر پر سج گیا۔

سیکرٹری کی سیٹ پر احمد سعید خان فتح یاب ہوئے۔ قانون دانوں نے جیت کے جشن میں ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کی نشت پر کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ملک سرور نے صدر کی سیٹ پر 2544 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی، حامد خان گروپ کے امیدوار راؤ سمیع نے برابر کی ٹکر دیتے ہوئے 2503 ووٹ حاصل کئے۔

سیکرٹری کی دو نشستوں پر احمد سعید خان 2894 اور مدثر بٹ 2760 ووٹ لے کامیاب قرار پائے۔ جبکہ نائب صدر کی چار سیٹوں پر رانا شاہد حسین، ایم ایچ شاہین، رانا کوثر سلہری اور عرفان اے کھچی کامیاب رہے۔ جیت کا جشن مناتے ہوئے وکلا نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

لاہور بار کے الیکشن میں مختلف سیٹوں پر کل 38 امیدوار مد مقابل رہے۔ پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

presidential election

Election