Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سائٹ ایریا کی کیمیکل فیکٹری میں آگ پرقابو پالیا گیا

کراچی سائٹ ایریاکی کیمیکل فیکٹری میں آگ پرقابوپالیاگیا.کولنگ ...
شائع 09 جنوری 2021 09:36pm

کراچی سائٹ ایریاکی کیمیکل فیکٹری میں آگ پرقابوپالیاگیا.کولنگ کا عمل جاری ہے۔آتشزدگی میں آٹھ مزدورزخمی ہوئے ۔نیوی،کے پی ٹی اورکے ایم سی کی گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔پیٹرول اورتھنر کے باعث فیکٹری میں دھماکے بھی ہوئے۔

کراچی سائٹ ایریا میں قائم کیمیکل فیکٹری میں آگ پرقابو پالیا گیا اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا۔

امدادی کارروائیوں میں کے ایم سی کے فائرفائٹر، رینجرز،پولیس اوردیگرریسکیو اداروں نے حصہ لیا اورفیکٹری میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا۔

پیٹرول اورتھنر کے باعث فیکٹری میں وقفے وقفے دھماکوں کی آوازیں بھی آتی رہی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ڈپٹی کمشنرکیماڑی کے ہمراہ دورہ اورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا فائرفائٹرزکے لئے جدید آلات کا انتظام کررہے ہیں.

چیف فائرآفیسر مبین احمد نے بتایا آگ تیسرے درجے کی بارہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

آگ کے باعث آٹھ افراد جھلس کرزخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اورعباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

kmc

administrator karachi