Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی قیمت پھر 100 روپے کلوسے اوپر جانیکا خدشہ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ، ‏چینی...
شائع 09 جنوری 2021 07:41pm

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ، ‏چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

‏وزیراعظم شوگرملز کو گنے کی حکومتی مقررکرده قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ‏حکومتی احكامات پرکرشنگ 30 نومبرسے15-20 روز قبل شروع کی گئی، ‏گنے سے ریکوری انتہائی کم رہی ، ملک تقریبا3لاکھ ٹن چینی سےمحروم ہوا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ ‏حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ ‏200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، ‏تمام صوبوں کے کین کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے، ‏گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ‏چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے، ‏وزیراعظم شوگرملز کو گنے کی حکومتی مقررکرده قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں، ‏عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔

sugar crisis