Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد لاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد لاپتہ...
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2021 05:03pm

جکارتہ: انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد لاپتہ ہوگیا، لاپتہ ہونے والے طیارے میں 56 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ ایس جے 182 جکارتہ سے انڈونیشیا کے شہر کونٹی یانک جارہا تھا کہ ٹیک آف کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا۔

انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا تاحال کچھ پتہ نہ چلا، ایک بحری جہاز تھاوزنڈز آئی لینڈ بھیج دیا گیا۔ بحری جہاز اس مقام پر جائے گا جہاں جہاز کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ طیارہ سمندر پر پرواز کے دوارن لاپتہ ہوگیا تھا۔

Jakarta