Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ:شہدا کی نماز جنازہ ادا،تدفین کا عمل بھی مکمل

کوئٹہ کی امام بارگاہ ولی عصر سے شہدا کی میتیں نماز جنازہ کیلئے...
شائع 09 جنوری 2021 01:29pm

کوئٹہ کی امام بارگاہ ولی عصر سے شہدا کی میتیں نماز جنازہ کیلئے ہزارہ قبرستان رواںہ کی گئیں، جہاں تدفین کی گئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا ضیا لانگو، مبین خلجی، سلیم کھوسہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر علی زیدی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی موجود تھے۔

ہزارہ قبرستان میں اپنے پیاروں کو آخری الوادع کہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ ہزارہ ٹاؤن کے ارد گرد موبائل جیمرز بھی لگائے گئے۔ تدفین کے بعد تعزیت کیلئے آنے والوں کو امام بارگاہ ولی عصر میں بیٹھایا جائے گا۔

گزشتہ رات 8 جنوری کو حکومت اور مظاہرین میں تحریری معاہدے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں لے کر روانہ ہوگئے تھے۔

Hazara community

machh martyrs