Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی ٹیم اور دھرنے کے شرکاء میں معاملات طے

حکومتی ٹیم اور دھرنے کے شرکاء کےدرمیان معاملات طے پاگئے، ذرائع...
شائع 09 جنوری 2021 12:14am

حکومتی ٹیم اور دھرنے کے شرکاء کےدرمیان معاملات طے پاگئے،اور اب دھرنا منتظمین کی جانب سے میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا گیا ۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ لواحقین ملاقات کو تدفین سے مشروط نہ کریں، یہ شرط بلیک میلنگ ہے، مچھ واقعے کے شہداء کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ جا کر لواحقین سے ملاقات کرلوں گا، مچھ واقعے بھارتی سازش کا حصہ ہے ،بھارت شیعہ سنی فسادات پھیلانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہزارہ برادری پرسب سےزیادہ ظلم ہوا،نائین الیون کےبعدہزارہ برادری کوظلم کانشانہ بنایاگیا،کسی اورکمیونٹی پرایساظلم نہیں ہوا،مچھ میں کوئلےکی کان میں کام کرنے والے مزدورں کو قتل کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مچھ واقعہ بھارتی سازش کا حصہ ہے،بھارت پاکستان میں انتشارپھیلاناچاہتاہے،بھارت پاکستان میں شعیہ سنی فسادات پھیلاناچاہتاہے،بھارتی سازشوں کی کئی بار نشاندہی کرچکاہوں،مچھ واقعے کےبعدوزیرداخلہ کو کوئٹہ بھیجا،2سینئروفاقی وزراءکوبھی کوئٹہ بھیجا۔

تاہم اب حکومتی ٹیم اور دھرنے کے منتظمین کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور پہلے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی تدفین کا اعلان کچھ دیر بعد کردیا جائےگا۔ تاہم اب دھرنا منتظمین کی جانب سے میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اور اب یہ تدفین کردی جائیگی۔ حکومتی ٹیم کا دھرنا منتظمین سے کہنا تھا کہ تدفین کو وزیراعظم عمران خان کی آمد سے مشروط نہ کیا جائے ۔

pm imran khan

Machh tragedy

Hazara community

terrorist attack Machh

machh martyrs

hazara protest