Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

منفرد اسٹائل، گرج دار آواز اور اپنے دبنگ انداز کی بدولت لاکھوں...
شائع 08 جنوری 2021 10:55pm

منفرد اسٹائل، گرج دار آواز اور اپنے دبنگ انداز کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے لالی ووڈ انڈسٹری کے ایکشن ہیرو سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے آج پچس برس بيت گئے ہيں۔

1938 میں بھارتی رياست اترپرديش ميں پيدا ہونے والے پنجابی فلموں کے سلطان نے فلم "باغی" سے فلمی سفر کا آغاز کيا۔ فلم "بشيرا"، "وحشی جٹ" اور "مولا جٹ" جيسی نامور فلموں میں اپنے منفرد انداز نے انہيں شہرت کی بلنديوں تک پہنچا ديا۔

80 کی دہائی میں لالی وڈ انڈسٹری پر سلطان راہی چھائے رہے، 800 سے زائد پنجابی اور اردو فلموں کے علاوہ اسٹيج ڈراموں ميں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے انہوں نے ہر ايک کو متاثر کيا۔

متعدد فلم ايوارڈز حاصل کرنے والے دبنگ اداکار سلطان راہی کا نام "گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ" میں "دی موسٹ پرولیفک ایکٹر" کے طور پر بھی درج ہے، وہ 9 جنوری 1996 کومداحوں کو سوگوار کرگئے، مگر ان کا انداز اداکاری آج بھی پردہ سکرین پر نظر آتا ہے۔

Lollywood