Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج کا ٹوٹکا: نوزائیدہ بچوں کا سینہ جام ہونے کا بہترین علاج

آج کل پاکستان میں سردیوں کا سیزن اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔...
شائع 08 جنوری 2021 10:14pm

آج کل پاکستان میں سردیوں کا سیزن اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ سردیوں کے موسم میں ہر دوسرا فرد ہی نزلہ، زکام و بخار وغیرہ کا شکار رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر نوزائیدہ بچوں سے متعلق بات کی جائے تو اکثر اس موسم میں چھوٹے بچوں کا سینہ جام رہنے کی شکایت بھی سننے کو ملتی رہتی ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے مشہور و معروف شیف، شیف گلزار حسین کی جانب سے بتایا گیا نوزائیدہ بچوں کا جام سینہ کھولنے کا بہترین اور آزمودہ ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں۔

اگر آپ کے نوزائیدہ بچے کو بھی سینہ جام رہنے کی شکایت ہے تو اس کیلئے کرنا صرف یہ ہے کہ بازار سے ایکسٹرا ورژن زیتون کا تیل منگوائیں اور اس تیل کے صرف 2 قطرے (مقدار زیادہ نہ ہو) دن کے وقت بچے کی ناف میں ڈال دیں۔

اس کے علاوہ کسی بھی پنساری کی دکان سے امرت دھارا منگوالیں اور اسے ایکسٹرا ورژن زیتون کے تیل میں شامل کرکے بوتل میں رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت اس تیل کے صرف 2 قطرے بچے کے سینے پر لگائیں اور آہستگی کے ساتھ مالش کریں۔ ایسا کرنے سے انشااللہ بچے کا جام سینہ کھُل جائے گا۔

aaj ka totka

chef gulzar