Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ...
شائع 08 جنوری 2021 09:40pm

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان پوری امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ہیں، لیکن تقریبا ساڑھے تین ارب ڈالر کی باہمی تجارت دونوں کی اصل صلاحیت سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہت سی اعلی معیار کی مصنوعات سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔

pak saudia relations

pak saudia trade

Saudi Ambassador