Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہولت بازار کادورہ،اشیاءو خوردونوش کی سیاستدانوں سے تشبیہہ

وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان لاہور کے سہولت...
شائع 08 جنوری 2021 09:02pm

وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان لاہور کے سہولت بازار میں عوام کی سہولت کیلئے قیمتوں کا جائزہ لینے گئیں مگر اشیاٗ خورد ونوش کو مخالف سیاستدانوں سے تشبیہ دینے اور خریداروں کے ساتھ قہقہے بلند کرتی رہیں، کسے گونگلو کہا اور کسے ٹراوٹ ۔

قہقہے لگاتی، ہاتھ ملاتی اور مردوزن سے بغلگیر ہوتی۔ یہ ہیں عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان۔ ماسک کے بغیر ہجوم میں گھل مل گئیں۔

سبزیوں کا جائزہ لینے گئیں تو شلجم جسے پنجابی میں گونگلو کہتے ہیں، نظر آگیا۔ میڈیا کو گونگلو کی طرف متوجہ کرتے ہوئے مخالف سیاستدان کے بیٹے سے تشبیہ دے دی۔

مچھلی کے سٹال پر، مچھلی کی اقسام کا سیاسی انداز میں جائزہ لیتے ہوئے کہنے لگیں، انہیں رہو مچھلی پسند ہے کیونکہ یہ پانی کے بہاو کے ساتھ چلتی ہے، نواز شریف کو مخالف سمت چلنے والی ٹراوٹ پسند تھی، اس لئے وہ آج پستی میں ہیں۔

سہولت بازار کے خریدار اس انتظار میں رہے کہ حکومت کی یہ نمائندہ ان کی شکایات سنے گی، مگر فردوس عاشق سیاست سیاست کھیلتے ہوئے روانہ ہوگئیں۔

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant