خواتین اور بچیوں کو بلیک میلر کہنا شرمناک
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہٹدھرمی اور تکبر کا کوئی چہرہ ہوتا تو عمران خان جیسا ہوتا، سخت سردی میں لاشوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے بیٹھی خواتین اور بچیوں کو بلیک میلر کہنا شرمناک ہے، سلیکٹرز کو ملک پر مسلط کرنے کیلئے یہی سوغات ملی تھی؟ سلیکٹرز حکومت کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
کوئٹہ سے واپسی پر کراچی میں مختصر قیام کے دوران مفتتاح اسماعیل کی رہائش گاپر نیوز کانفرنس میں مریم نواز شریف نے سانحہ مجھ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ ناجانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے دھرنے میں کربلا کا منظر تھا، آج یہاں پریس کانفرنس نہیں کرنی تھی،لیکن وزیر اعظم کے بیان نے مجھے پریس کانفرنس کیلئے مجبور کردیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ الفاظ نہیں کہ بے حسی اور انسانیت سے آرہی بیان پر کہاں سے بات شروع وہ آپ سے کچھ نہیں مانگ رہے، صرف ہمدردی کے دو بول چاھتے ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ بلیک میلر ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے سوال ہے کہ خواتین اور معصوم بچیاں بلیک میلر ہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا سانحہ ہوتو سب سے پہلے حکمران پہنچاتا ہے وزیر اعظم کیلئے صرف دعا ہی کرسکتے ہیں اللہ نا کرے کہ آپ کے گھر میں آفت آتی تو کیا آپ انکو بھی بلیک میلر کہتے؟
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہدا کے ورثا کے ساتھ شرطیں لگانا شرمناک ہے, قیامت ٹوٹی ہے ان لوگوں پر اور وزیر اعظم لاشوں سے مقابلہ کررہے ہیں؟ آپکی انا اور تکبر آپ کو وہاں جانے نہیں دے رہی، اگر ہٹدھری اور تکبر کا کوئی چہرہ ہوتا تو عمران خان جیسا ہوتا، آپ ڈرپوک اور بزدل ہیں، کوئٹہ نا جانے کا جواب آپکو دینا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا قوم جاننا چاھتی ہے کون سی قوت ہے جس نے آپکو کوئٹہ جانے سے روک رکھا ہے اگر تبدیداری ہے تو 22 کروڑ عوام کی زندگی ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے کیا عوام کی قسمت کا فیصلہ توہم پرستی کرے گی؟
مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ نے تو لوگوں کو بہت خوبصورت خواب دکھائے تھے، پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنی ہی جماعت کے ہمدرد کے گھر بھی نا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا فوج جانتی ہے کہ آپ کتنے پڑے بزدل ہیں؟ کیا فوج جانتی ہے کہ آپکی نااہلی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے؟ کیا فوج یہ جانتی ہے کہ اس ملک کی ہاتھ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں جو نے معشیت کا بیڑا غرق کیا؟اور اب وہ شخص مظلوموں کو بلیک میلرز کہتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکڈرز سے سوال ہے کہ انہیں قوم کیلئے یہی سوغات ملی تھی؟ حکومت جو غلطیاں کررہی ہے سلیکٹرز اسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے بندے بنو، خدا نا بنو۔
Comments are closed on this story.