Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ، پشاور، کوہاٹ سمیت دیگر مقامات پر دھرنا

سانحہ مچھ کیخلاف اہل تشیع کا پشاور،کوہاٹ،مانسہرہ اور لکی مروت...
شائع 08 جنوری 2021 08:29pm

سانحہ مچھ کیخلاف اہل تشیع کا پشاور،کوہاٹ،مانسہرہ اور لکی مروت سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاج جاری ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم لواحقین سے معافی نہیں مانگتے اور مطالبات منظور نہیں کئے جاتے تب احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک بھر کہ طرح خیبر پختونخوا میں بھی سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے پشاور سمیت کوہاٹ،مانسہرہ اور لکی مروت سمیت کئی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ہزارہ برادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پشاور میں اہل تشیع کی جانب سے قصہ خوانی بازار میں ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی رہی،6 دن سے ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر ایک شخص کےلیے بیٹھے ہیں لیکن انکو سیاست لگ رہی ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ہزارہ برادی کو انصاف دلایا جائے۔

Machh tragedy

machh martyrs

hazara protest