Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کی تشہیر پر 3ملزمان کو سزائے موت کاحکم

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے شول میڈیا پر...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 09:31pm

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکے کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے شول میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں 3ملزمان کو سزائے موت سنادی،جن میں عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت اور ناصراحمد شامل ہیں ۔

فیصلے میں ایک ملزم پروفیسرانوار کو 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں یہ مقدمہ گزشتہ 4 سال سے زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے 15 دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

socialmedia

IHC

اسلام آباد