Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کی بحرینی قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بحرینی قیادت سے...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 01:53pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بحرینی قیادت سے ملاقاتیں کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بحرین کا 3روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے وزیراعظم اورسپریم کمانڈربحرینی فوج کے کمانڈر انچیف اورنیشنل گارڈ کے کمانڈرسے بھی ملاقاتیں کیں۔

بحرینی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ دفاعی،سیکیورٹی اورعلاقائی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا۔

بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پربحرین کے اعلیٰ ترین اعزاز”بحرین آرڈرفرسٹ کلاس “سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے آرمی چیف نے پاک بحرین مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب کا بھی مشاہدہ کیا اور پاک بحرین مشقوں میں تربیت کے معیار کو سراہا،مشقیں البدر5بحرین کے سخیرکیمپ میں منعقد کی گئیں۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیت کے معیاراورحاصل نتائج پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقیں دہشتگردی کخلا ف دونوں ممالک کے اقدامات کی عکاس ہیں ۔

ISPR

Army Chief

Bahrain

General Qamar Javed Bajwa