Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سےارطغرل کی بانی ٹیم اورمشہور کردار عبدالرحمٰن کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ترکی کے شہرہ آفاق...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 09:31pm

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے "ارطغرل غازی" کی بانی ٹیم سے ملاقات ہوئی، مشہور کردار عبدالرحمٰن غازی بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں تحریک خلافت کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے ترک لالہ پر بننے والی ٹیلی ویژن سیریز پر گفتگو ہوئی۔

شرکاء نے کہا کہ یہ سیریز تحریکِ خلافت کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کا اقتدار سنہری دور تھا، مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اس کے بارے معلوم نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کوشش کی جائے کہ اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر پروپیگنڈا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل ثقافت سے آگاہی ہو۔

pm imran khan

اسلام آباد

Ertugrul Ghazi