Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس ایس جی سی آفس کے سامنے جماعت اسلامی کا احتجاج

کراچی میں گیس کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی نے سوئی سدرن گیس...
شائع 07 جنوری 2021 08:06pm

کراچی میں گیس کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

ایس ایس جی سی انتظامیہ نے صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرادی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا اگر وعدہ خلافی کی گئی تو دھرنا دیا جائے گا۔

کراچی میں گیس کا بحران سنگین تر ہوگیا جماعت اسلامی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی کے چار رکنی وفد نے ایس ایس جی سی انتظامیہ سے بات چیت کی اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس جی سی صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اگر وعدہ خلافی کی گئی تو دھرنا دیں گے سوئی سدرن گیس کے ڈی ایم ڈی سعید احمد لارک نے کہا کہ کراچی میں بیس لاکھ صارفین ہیں ہر سال طلب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت طلب اور رسد کے درمیان دو سو ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال ہے۔

احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

SSGC

gas crisis