Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی شرح نمو نصف فیصد رہنے کی پیشگوئی، ورلڈ بینک

رواں سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو محض نصف فیصد رہ سکتی ہے۔...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 10:13pm

رواں سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو محض نصف فیصد رہ سکتی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دوہزار اکیس میں معیشت پر دباؤ برقرار رہے گا، پاکستان کو مستحکم معاشی پالیسز کی ضرورت ہے۔

رواں سال پاکستان میں معشی ترقی کا ہدف دو اعشاریہ ایک فیصد ہے، لیکن یہ صرف نصف فیصد رہ سکتی ہے عالمی بینک نے گلوبل اکانومی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق دوہزار اکیس میں ملکی معیشت پر دباؤ برقرار رہے گا، پاکستان میں خدمات کا شعبہ متاثر رہے گا۔

آئندہ دو سال میں پاکستان کی معیشت ایک اعشاریہ تین فیصد کی شرح سے ترقی کرسکتی ہے، پاکستان کو مستحکم معاشی پالیسز کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کے مطابق کورونا کے بعد عالمی معاشی ترقی کی شرح چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔

World Bank

pakistan economy

growth rate