Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں برس پہلی بار پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور: انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ...
شائع 07 جنوری 2021 07:21pm

لاہور: انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ویمنز ورلڈ چیمپیئن ٹیم کراچی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ساتھ ویمنز کرکٹ ٹیم بھی رواں سال اکتوبر میں پاکستان آئے گی، یہ انگلینڈ ویمنز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

دورے میں انگلش ٹیم کراچی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو اسی روز کھیلے جائیں گے جب انگلینڈ کی مینز ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہوگی۔ مسلسل 2 روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈبل ہیڈر ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

cricket