Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیوی بورڈ کا مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان ٹیم کا شکریہ

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا کے مشکل حالات میں ...
شائع 07 جنوری 2021 07:06pm

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا کے مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مشکل حالات میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی اسکواڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی جانب سے اس دورے کیلئے دی گئی قربانی کو سراہتے ہیں اور ٹیم کی محفوظ وطن واپسی کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور کیوی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کوویڈ 19 کے سخت پروٹوکولز میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، 14 روز کا مشکل قرنطینہ مکمل کرنا پڑا، اس دوران بعض کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت نہ ملی۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 اور ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

pak vs nz test series 2020

Christchurch