Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب بھرپورقوت سے دےگا'

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی ...
شائع 07 جنوری 2021 07:03pm

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب بھرپورقوت سے دے گا ۔پراعتماد ہیں کہ سلامتی کے دیگر مستقل اراکین بھارت کو غیرمستقل نشست پرنہیں بیٹھنے دیں گے۔واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے واقعات پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں،امید ہے کہ امریکا میں اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتےہوئےترجمان دفتر خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ امریکا میں انتقال اقتدار پرامن ہوگا۔واشنگٹن کی صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، نو منتخب صدر جو بائیڈن کو ووٹون کی گنتی کے بعد فتح کی تصدیق پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے۔بھارت کے جنگی جنون کا جواب پاکستان اپنی امن کی خواہش سے دے گا۔تاہم کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پاکستان بھرپور قوت سے دے گا۔بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت، تربیت، منصوبہ بندی اور آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی تخریب کاری کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مچھ سانحہ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، افغانستان کے اول نائب صدرامراللہ صالح کے الزامات کو مستردکرتے ہیں۔ ان سے امن کے لئے پیشرفت کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔دونوں ممالک کو سرکاری چینلز کو معاملات پر بات چیت کے لئے اختیار کرنا چاہیئے۔

ترجمان نےکہ کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیٹھنا مضحکہ خیز ہے۔بھارت اقلیتوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی مرتکب ہورہا ہے۔پراعتماد ہیں کہ سلامتی کے دیگر مستقل اراکین بھارت کو غیر مستقل نشست پر نہیں بیٹھنے دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کے حوالے سے پابندیوں کی بجائے بات چیت کے حامی ہیں۔قطراورسعودی عرب کے درمیان زمینی، فضائی اوربری سرحدیں کھولنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

foreign office

pakistan india relations

Zahid Hafeez Chaudri

pak india conflict