Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'یہاں لوگ بےحس شخص کو پکار رہےہیں، جسکےپاس یہاں آنےکا وقت نہیں'

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکہتی ہیں ہمیں شہداءکےلواحقین کی...
شائع 07 جنوری 2021 06:24pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکہتی ہیں ہمیں شہداءکےلواحقین کی تکلیف کااحساس ہے۔آج میرےپاس اپناغم بیان کرنےکےلئےالفاظ نہیں۔آپ کے پیارےآپ سے چھین لئےگئے۔ایک تابوت میں ایک طالبعلم کی بھی میت ہے۔طالبعلم اپنی فیس کےلئےمزدوری پرگیاتھا۔

پی ڈی ایم قیادت نے کوئٹہ میں جاری مچھ سانحے کے متاثرین کے دھرنے میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھےلوگ بےحس شخص کوپکاررہےہیں۔بےحس شخص کےپاس یہاں آنےکاوقت نہیں ہے۔ شہریوں کوتحفظ دیناریاست کی ذمہ داری ہے۔عمران خان یہاں آکران لوگوں کی دادرسی کریں۔شہداء کےلواحقین صرف داد رسی چاہتےہیں۔

انہوں نے کہالوگوں کےغم میں شریک ہوناوزیراعظم کافرض ہے۔ارباب اختیارکی بےحسی پرافسوس ہے۔ہزارہ برادری کےحوصلےاورصبرکوسلام پیش کرتی ہوں۔وزیراعظم یہاں نہیں آئےتواسلام آباد میں بھی رہنےنہیں دیا جائےگا۔

PDM

Maryam Nawaz

vice president PML N

Machh tragedy

machh martyrs