Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی نمایاں کمی

کراچی: گزشتہ کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 07:28pm
کاروبار

کراچی: گزشتہ کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

6 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 99 ہزار 966 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1955 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

5 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار اور 10 گرام سونا 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1948 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

karachi

سونا

gold price

bullion rates

Sindh Jewelers

Global market