Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 07:28pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 27 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعرات کے روز ڈالر 27 پیسے مزید سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 29 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 02 پیسے ہوگئی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے 2 روز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا جبکہ کل اور آج اس کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ اس ہفتے کے 4 روز میں مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

karachi

inter bank

america currency

us dollar

state bank pakistan