Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 01:18pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا ، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر قانون کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

راجہ بشارت کیخلاف شہری سیمل وحید نے درخواست دائر کی ہوئی تھی، جس میں صوبائی وزیر پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا الزام لگایا گیا تھا۔

اسلام آباد

election commion