Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمودقریشی،پرویزخٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد :انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 01:23pm

اسلام آباد :انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیردفاع پرویز خٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اسلام آبادکی انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر ہونے پرعدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

ATC

اسلام آباد