Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"آپ دونوں کا شکریہ! ہم اب کرکٹ سے نفرت کرتے ہیں"

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پروفائل کوچز، بھاری تنخواہیں اور...
شائع 07 جنوری 2021 12:04am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پروفائل کوچز، بھاری تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں لیکن نتیجہ پھر بھی صفر ہے۔ پاکستان کو بیرون ملک مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور کوچز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

مصباح الحق جنہیں کوچنگ کی الف ب بھی نہیں پتا لیکن پھر بھی ہیڈ کوچ بنادیا گیا۔ انہوں نے محض ایک سال میں ٹیم کا جنازہ نکال دیا۔ لاکھوں روپے ماہانہ تو لیتے ہیں لیکن ٹیم کمبی نیشن بنانا نہیں آتا اور ڈھٹائی ایسی کہ ٹَس سے مَس نہیں ہوتے۔

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس ہیں جو بار بار پاکستان کرکٹ سے چمٹ جاتے ہیں۔ لیجنڈری بولر تو ہیں لیکن نوجوان بولرز کو کچھ نہ سکھا سکے۔

ٹیم کی مایوس کن شکست پر سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے ہیں جبکہ مصباح اور وقار کو عہدوں سے ہٹانے کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

وقاص احمد نامی صارف نے مصباح اور وقار کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ "آپ دونوں کا شکریہ! ہم اب کرکٹ سے نفرت کرتے ہیں"۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ "مصباح اور وقار کو ہٹاؤ انہوں نے پاکستان ٹیم کو تباہ کردیا ہے"۔

کیویز کیخلاف اس شرمناک شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟ کیا کوئی استعفی دے گا؟ یا کرکٹ کے کرتا دھرتا ایک مرتبہ پھر بے شرموں کی طرح صفائیاں دے کر وقت مانگتے رہیں گے۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

Waqar Younis

Misbah ul Haq

head coach

Bowling coach